سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق 93 سالہ علی مراد خان تالپور ایس آئی یوٹی اسپتال سکھر میں زیر علاج تھے۔
میر علی مراد 29 جون 1933 کو انگلینڈ کے شہر برائٹن میں پیدا ہوئے۔
میر علی مراد خان تالپورنے ابتدائی تعلیم سینٹ بوناوینچر ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔
سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائینس میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر آج 6 اکتوبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

