جمعہ, اکتوبر 2, 2026
ہوماہم خبریںمدینہ منورہ میں بجلی کی تنصیب پر حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

مدینہ منورہ میں بجلی کی تنصیب پر حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے مدینہ منورہ میں شہری بجلی کی تنصیب پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 ستمبر کو مدینہ منورہ کے طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو حوثیوں نے نشانہ بنایا، مسجدِ نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفرااسٹرکچر پر حملہ قابلِ مذمت ہے۔

دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات کی حرمت اور زائرین اور نمازیوں کی سلامتی یقینی بنائی جانی چاہیے، ایسے غیر ذمے دارانہ اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کے تحفظ اور زائرین کی سلامتی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!