جمعہ, اکتوبر 2, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف...

مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔

حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خوف و ہراس پھیلانے اور وہاں موجود زائرین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف فوری ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!