جمعرات, اکتوبر 1, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںکسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا...

کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔

شوریٰ کونسل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے کہا کہ  مملکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا قیام خطے کو بڑھتے ہوئے تنازع سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مملکت نے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے کثیر ملکی دفاعی بحری اتحاد کے قیام کا عمل بھی شروع کردیا ہے، تاہم انہوں نے ان آبی گزرگاہوں کو سیاسی یا معاشی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کو مسترد کردیا۔

اس کے علاوہ سعودی ولی عہد نے فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مسلسل خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی۔

محمد بن سلمان نے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا تاکہ وہ پورے ملک میں اپنی عمل داری قائم کرے، استحکام بحال کرے اور حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرے۔

 انہوں نے حوثی گروپ پر ’’افراتفری اور تباہی‘‘ کا راستہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!