بدھ, ستمبر 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: صوبائی سیکرٹری اسکولز لعل جان جعفر کی زیرِ نگرانی BSLIP کے...

کوئٹہ: صوبائی سیکرٹری اسکولز لعل جان جعفر کی زیرِ نگرانی BSLIP کے تحت طلبہ میں تعلیمی سامان تقسیم

کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی سیکرٹری اسکولز لعل جان جعفر کی زیر نگرانی ٹیکنیکل ماڈل ہائی اسکول کوئٹہ میں بلوچستان اسٹوڈنٹ لرننگ امپروومنٹ پروگرام (BSLIP) کے تحت طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے، سیکھنے کے عمل کو موثر بنانے اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لیے طلبہ میں مختلف نوعیت کا تعلیمی سامان تقسیم کیا گیا۔پروگرام کے تحت ضلع کوئٹہ کے لیے اسکول بیگز، ایم ایچ ایم کٹس، کلر پنسل سیٹس، اسٹوری بکس، ڈی آر آر کٹس اور فلیش کارڈ سیٹس تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری اسکولز نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق معیاری تعلیم کے فروغ، طلبہ کو ضروری تعلیمی وسائل کی فراہمی اور اسکولوں میں سازگار تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات اور ضروری سامان کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ سیکرٹری اسکولز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی سامان کی شفاف، منصفانہ اور بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر کی زیر نگرانی بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کی صحت کے تحفظ، بروقت طبی مسائل کی نشاندہی اور صحت مند تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے Health Screening Initiative in Balochistan کے تحت ہیلتھ اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔سیکریٹری اسکولز لعل جان جعفر نے کہا کہ بچوں کی صحت اور تعلیم باہم منسلک ہیں، صحت مند بچے ہی بہتر انداز میں تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ہیلتھ اسکریننگ کے ذریعے بچوں کے صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی اور مناسب طبی رہنمائی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان بچوں کو صحت مند، محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مربوط اقدامات جاری رکھے گی۔یہ اقدام یونیسف اور حکومتِ ناروے کے تعاون سے بچوں کو صحت مند آغاز اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز بلوچستان کے تحت ہیلتھ اسکریننگ سرگرمیوں کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!