پیر, ستمبر 28, 2026
ہوماہم خبریںگور نرراج کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،سہیل...

گور نرراج کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ گور نرراج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس، فوج نے قیام امن کیلئے بے شمار قربانیاں دیں، خیبرپختونخوا کے80 ہزار سے زائد افراد نے جانوں کانذرانہ پیش کیا مگر 2 دہائیوں کی قربانیوں سے حاصل امن کو بدامنی کی نذرکردیا گیا۔

 سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں کے جانے اور دوبارہ آبادکاری تک وفاق کومسلسل خبردار کیا، وفاق کوکئی بارخطرے سے آگاہ کیا لیکن ہمارے بیانات کو پروپیگنڈا قرار دیاگیا، باربارکہاریاست کی موجودہ پالیسی غلط ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ایک مخصوص مائنڈسیٹ کےتجربات کانشانہ بنایا گیا، خیبرپختونخوا کو دوبارہ دہشتگردی کی آگ میں جھونکنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!