پیر, ستمبر 7, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی بیان سے متعلق سوالات پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بے بنیاد بھارتی دعوے مستردکرتے ہیں،  بھارت کے یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین حل طلب تنازعات میں شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے، رائے شماری اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سرکاری نقشوں میں بھی مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ہے، نام نہاد بھارتی سرکاری نقشوں اور یکطرفہ خودمختاری کے دعوؤں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرے، عالمی برادری بھارت کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرنے پر مجبور کرے اور کشمیری عوام کےحق خودارادیت کااحترام سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!