منگل, اگست 25, 2026
ہوماہم خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت محکمانہ ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی درستگی...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت محکمانہ ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی درستگی سے متعلق اہم اجلاس منعقد

حب :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت محکمانہ ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی درستگی سے متعلق اہم اجلاس منعقد۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیرصدارت ضلع لسبیلہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کے محکمانہ ریکارڈ اور سیف سسٹم میں تاریخ پیدائش کے غلط اندراج کی درستگی کے حوالے سے ایک اہم کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔
اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔ شرکاء میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید فریداللہ شاہ ہاشمی، ایم ایس سول ہسپتال بیلہ ڈاکٹر عبدالحیکم ،ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر لسبیلہ کامران یونس، DSP سید راحق شاہ، ویٹنری آفیسرڈاکٹر عبداللہ خان، ڈپٹی سپرینٹنڈینٹ ڈی سی آفس سلیم اللہ رونجھا،حضور بخش کھوسہ شامل تھے۔
میٹنگ کا مقصد پولیس، ہیلتھ اور لائیواسٹاک محکموں کے ملازمین کے سروس ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی غلطیوں کو فوری طور پر درست کرنا تھا، تاکہ ریٹائرمنٹ، پنشن اور دیگر سروس بینیفٹس کے معاملات میں ملازمین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ملازمین کے ریکارڈ کا فوری آڈٹ کریں اور غلطیوں کو مقررہ مدت میں سیف سسٹم میں درست کروا دیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!