پیر, اگست 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپنجگور کے علاقے گوران میں خوفناک ٹریفک حادثہ: 5 افراد جاں بحق،...

پنجگور کے علاقے گوران میں خوفناک ٹریفک حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 2 کمسن بچے شدید زخمی

پنجگور کے علاقے گوران میں خوفناک ٹریفک حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 2 کمسن بچے شدید زخمی

پنجگور کے علاقے گوران میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق، جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ 2000 ماڈل ایرانی گاڑی اور ایگزیو کار کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں چار خواتین اور جمشید ولد عبیداللہ نامی ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے ‘کہدہ عبدالحکیم بازار’ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کی مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!