چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے اور عوام اس مہنگائی میں پس رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر دباؤ ڈال رہا ہے، منافع خوراورمافیاز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرتےہیں۔
محمد عبدالقادر نے مزید کہا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات اور مافیاز کےخلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائی کرنی چاہیے۔

