کوئٹہ: دو روز قبل گم شدہ 6 سالہ بچے کی بوری بند لاش گھر کے سامنے سے برآمد
کوئٹہ سے 20 اگست سے لاپتہ 6 سالہ بچے علی شاہ کی بوری بند لاش آج صبح اس کے گھر کے سامنے سے برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش ملنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ لاش کو ضروری قانونی و طبی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

