اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کےخلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر کل اعتراض عائد کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا اور رجسٹرارکے اعتراضات دور ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 روز قبل عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا مگر تاحال انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

