بدھ, اگست 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت...

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!