بدھ, اگست 5, 2026
ہوماہم خبریںبیمار افغان نومولود کو پاکستان میں داخلے کی اجازت، فوری علاج سے...

بیمار افغان نومولود کو پاکستان میں داخلے کی اجازت، فوری علاج سے جان بچ گئی

پشاور: 

طورخم بارڈر پر انتہائی بیمار نومولود بچے کو والدین کے ہمراہ پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی، یہاں فوری علاج سے بچے کی جان بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 روزہ عمر کے افغان بچے کو والدین کے ہمراہ طورخم کے راستے پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی، پاکستان پہنچنے پر افغان بچے کو فوری طور پر علاج اور خصوصی نگہداشت کے لیے فرنٹیئر کور اسپتال حیات آباد منتقل کردیا گیا۔

ماہر ڈاکٹرز کی مسلسل نگرانی کے باعث افغان بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت بحال ہوگئی ہے، اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی کے تحت نومولود کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور جان بچانا تھا۔

اطلاعات کے مطابق دو اگست کو جلال آباد کے افغان خاندان کو بیمار بچے کے علاج کے لیے طورخم کے راستے داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!