پیر, اگست 3, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںچاغی: کوئٹہ جانے والے کانوائے پر مسلح افراد کا حملہ، ڈی ایس...

چاغی: کوئٹہ جانے والے کانوائے پر مسلح افراد کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی

چاغی: ضلع چاغی کے علاقے دالبندین، چارسر کے مقام پر کوئٹہ جانے والے کانوائے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری سمیت تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے دوران ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری کی گاڑی کے شیشے پر گولی لگی، جس سے شیشہ ٹوٹ گیا۔ شیشے کے ٹکڑے لگنے کے باعث ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری اور دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد کانوائے کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!