اتوار, اگست 2, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: کوئلہ کان دھماکے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں...

کوئٹہ: کوئلہ کان دھماکے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ کے علاقے سو رینج میں کوئلے کی کان میں ہونے والے المناک دھماکے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے سو رینج کول فیلڈ میں کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن تقریباً 45 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے کان سے مزید دو کان کنوں کی لاشیں نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے شانگلہ روانہ کر دیں، اس المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد کان کو سیل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں روانہ کر دی گئی ہیں، جن میں 31 افراد کا تعلق ضلع شانگلہ جبکہ 3 افراد کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔

محکمۂ مائنز کے حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

سورینج کوئلہ کان میں ہونے والے دھماکے نے کئی خاندانوں کو سوگوار کر دیا ہے، متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں، تاکہ کان کن مستقبل میں ناقابلِ تلافی سانحات سے محفوظ رہ سکیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!