جمعہ, جولائی 31, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: 18 لاکھ بچوں کو دوبارہ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا...

بلوچستان: 18 لاکھ بچوں کو دوبارہ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے صوبے میں وسیع پیمانے پر غیر رسمی تعلیم کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔

غیر رسمی تعلیم کے نفاذ کا فیصلہ چیف سیکریٹری کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

مختلف وجوہات کی وجہ سے رسمی تعلیم سے محروم 18 لاکھ بچوں کو دوبارہ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر 5 سال کے دوران عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ رواں سال کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری کے مطابق غیر رسمی تعلیم کا منصوبہ محکمۂ سماجی بہبود کی زیرِ نگرانی چلایا جائے گا۔

چیف سیکریٹری نے بتایا کہ منصوبے میں 9 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!