منگل, جولائی 28, 2026
ہوماہم خبریںبارکھان میں فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک...

بارکھان میں فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی، معاون وزیر اعلی

کوئٹہ : وزیر اعلی کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بارکھان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے ، رکھنی میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری، مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا، دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں ۔ معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہر قیمت پر قلع قمع کیا جائے گا، ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!