بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن ”شعبان“ کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج ہلاک کردیے۔ پانچ جولائی سے اب تک مارے گئے امن دشمنوں کی مجموعی تعداد 114 ہوگئی۔
بھارت کی پراکسی فتنہ الخوارج پر زمین تنگ کردی گئی، سیکیورٹی فورسزکیجانب سےخوارجں کوفضائی اورزمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایاجارہا ہے، مختلف علاقوں میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونیوالے دہشتگردوں کی تعداد 76ہوگئی، 5 جولائی سےکارروائیوں کے دوران مجموعی طورپر114خوارج دہشتگرد جہنم واصل ہوچکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضےسے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، برآمد اسلحے میں ایم فور رائفل، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔
فتنہ الخوارج کیخلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، امن دشمنوں کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
یہ کارروائی جولائی 2026 کے بالکل آغاز میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد شروع کی گئی تھی۔ وہاں واقع مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے ایک بڑا حملہ کیا تھا، جس میں نو بہادر پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے، اس حملے کے فوراً بعد حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے امن دشمنوں کے پورے نیٹ ورک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

