ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہوماہم خبریںحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا،...

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، پیٹرول 13 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے