منگل, جون 23, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کی جسمانی و ذہنی صحت خراب ہے، اسے نظر انداز...

امریکی صدر کی جسمانی و ذہنی صحت خراب ہے، اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا : ٹرمپ کی بھتیجی کا دعویٰ

امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کی دن بدن بگڑتی صحت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرتی صحت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوزلیٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے لکھا کہ ’امریکی صدر کی صحت ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے‘۔

میری ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر معمولی رویے اور رات گئے سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’ وہ اب بھی منطقی نظر  آسکتے ہیں لیکن نفسیاتی طور پر وہ پستی کی طرف ہیں‘۔

میری ٹرمپ کے مطابق ’ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت مسلسل اپنے غرور کو کچلے جانے جیسے صدمے سے دوچار ہیں اور انہیں ذلت سے زیادہ کوئی چیز خوفزدہ نہیں کرتی‘۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے میری ٹرمپ کے امریکی صدر  کی صحت سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے