اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دعا ہے میں شہداء اور ایرانی قوم کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا ہے کہ میناب کے مظلوم بچوں اور شہیدوں کو اپنے کاموں کا گواہ سمجھتا ہوں، شہداء ہمیں دیکھ رہے ہیں اور انہیں ہم سے بہت امیدیں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دعا ہے عزت کے ساتھ اپنے ان دوستوں سے جاملوں جن کا بےصبری سے انتظار ہے۔
واضح رہے کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا ہے۔
زیورخ ایئرپورٹ پہنچنے والے وفد میں ایرانی وزیرِ خا رجہ عباس عراقچی، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔
ایران کے وفد کو ’میناب 168‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزر لینڈ میں ہوگا۔

