جمعرات, جون 18, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک...

ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کو اس کے اچھے برتاؤ  سے مشروط کردیا۔

ایک بیان امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے 60 دن کی مدت کوئی مشکل ڈیڈ لائن نہیں، امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں موجود رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا بہت سارا پیسہ منجمد کیا ہے اور وقت آنے پر یہ واپس کریں گے ، ایران نے مثبت رویہ اپنایا تو پابندیوں کے حوالے سے پیشرفت ہوسکتی ہےجب کہ ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا ، جوہری ذخائر سے متعلق تکنیکی بات چیت بھی جلد شروع ہوجائے گی ۔

ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی رہنما معاہدے سے خوش ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے پاکستان اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے