جمعرات, جون 11, 2026
ہوماہم خبریںملک بھر میں ایل پی جی مافیا بےلگام، سرکاری نرخ سے تقریباً...

ملک بھر میں ایل پی جی مافیا بےلگام، سرکاری نرخ سے تقریباً 200 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت جاری

ملک بھر میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہو گیا ہے اور گیس سرکاری نرخ سے تقریباً 200 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، تاہم مارکیٹ میں بعض مقامات پر ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اوگرا اور دیگر متعلقہ حکومتی ادارے سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ زائد نرخوں کے باعث روزانہ عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوائے جا رہے ہیں اور صارفین مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے