بدھ, جون 10, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںمظفر آباد: پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ،...

مظفر آباد: پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایم آئی17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں،  حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے