سعودی عرب نے کویت پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے ملکی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کویت حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ایسی کارروائیاں خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت حکومت اور عوامِ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اوراس عزم کا اعادہ کرتے ہیں وہ کویت کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات میں اس کے ساتھ ہے۔

