اتوار, مئی 31, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، انڈر سیکریٹری عبدالغفار بنگلزئی محفوظ،...

مستونگ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، انڈر سیکریٹری عبدالغفار بنگلزئی محفوظ، بیٹا شدید زخمی

مستونگ: قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں محکمہ سی ایم آئی ٹی کے انڈر سیکریٹری حاجی عبدالغفار بنگلزئی محفوظ رہے جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حاجی عبدالغفار بنگلزئی عید کی تعطیلات کے بعد اپنی سرکاری گاڑی نمبر QBA-0240 میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ مستونگ کے علاقے پشکرم کے مقام پر گاڑی کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔

ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر قومی شاہراہ سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں حاجی عبدالغفار بنگلزئی معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل ک

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے