کوئٹہ ٹرین واقعہ پروفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے اظہارمذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سےہمدردی اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئےدعا کی ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپیغام میں عبدالعلیم خان کاکہنا تھاملک دشمن عناصر اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پرسرگرم عمل ہیں۔
عبدالعلیم خان نےکہا ملکی سلامتی کے لئے ہرشہری اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہے،پاک فوج کےجوان اپنی جانوں پر کھیل کرمادر وطن کادفاع کر رہے ہیں،آخرکار دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

