پیر, مئی 18, 2026
ہوماہم خبریںتنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں کمی، نان ٹیکس سلیب 12...

تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں کمی، نان ٹیکس سلیب 12 لاکھ کرنے کا مطالبہ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں کمی، نان ٹیکس سلیب 12 لاکھ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹریز نے بجٹ کی تیاری کیلئے بڑی تجاویز دے دیں۔ تجاویز کے مطابق سپرٹیکس اور تنخواہ دار طبقے پر 9 فیصد سرچارج ختم کیا جائے، نان ٹیکس سلیب 6 لاکھ سےبڑھا کر 12 لاکھ کیا جائے۔

  ٹیکس ریٹ 35 سے کم کرکے 30 فیصد کرنے اور تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا گیا۔

آئی ٹی پر عائد 0.25 فیصد برآمدی ٹیکس 2035 تک برقراررکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے طویل مدتی پالیسی سےآئی ٹی برآمدات3.8ارب ڈالرسے10ارب ڈالرتک جانے کی توقع ہے۔

برآمدات بڑھانے کیلئے گڈز ایکسپورٹرز کا فائنل ٹیکس رجیم بحال کرنے، ایس ایم ایز ٹرن اوور کی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔ مینوفیکچررز کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے کم کرکے 20فیصد کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

 صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک محنت کی بدولت آج پاکستان معاشی استحکام کا سفر بخوبی طے کر رہا ہے، معرکہ حق اور سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں کو پاکستان کیلئے بھرپور اقتصادی فوائد میں تبدیل کیا جانا چاہئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے