اتوار, مئی 17, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںصدرٹرمپ نے دھمکی پر عمل کیا تو امریکی فوج کو مشکل حالات...

صدرٹرمپ نے دھمکی پر عمل کیا تو امریکی فوج کو مشکل حالات کا سامنا کرناپڑے گا، ایرانی فوج

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاصدرٹرمپ نےدھمکی پر عمل کیا تو امریکی فوج کو مشکل حالات کا سامنا کرناپڑے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نےاپنے بیان میں کہا امریکا اپنی ناکامی چھپانے کیلئے احمقانہ اقدام اٹھانا چاہتا ہے، امریکا نے دوبارہ کارروائی کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا نے ایران کو اپنےجواب میں نئی شرائط پیش کی ہیں،امریکی شرائط میں ایران کو معاوضہ نہ دینا اورافزودہ یورینیم کی حوالگی شامل ہے، امریکا چاہتا ہے ایران  میں صرف ایک جوہری تنصیب فعال رہے،امریکی شرائط کے مطابق تمام محاذوں پر جنگ بندی کا انحصار مذاکرات کے انعقاد پر ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے