جمعہ, مئی 15, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کا سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پر...

کوئٹہ: رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کا سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پر لڑکی سے ملاقات اور سنگین الزامات عائد کر دیے

کوئٹہ: رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کا سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پر لڑکی سے ملاقات اور سنگین الزامات عائد کر دیے

سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے لڑکی کا نمبر بھیج کر ملاقات کا کہا، انکار پر دھمکی دی گئی، ملک عادل خان بازئی

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ملک عادل خان بازئی کا کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعاد بن اسد نے انہیں ایک لڑکی کا نمبر بھیج کر اس سے ملاقات کرنے کا کہا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ڈی سی سے سوال کیا کہ وہ لڑکی سے کیوں ملیں تو جواب دیا گیا کہ “یہ لڑکی آپ کی بہت بڑی فین ہے

ایم این اے کے مطابق جب انہوں نے ملاقات سے انکار کیا تو سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مبینہ طور پر دھمکی آمیز انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ

تمہارا پلازہ گرا کر میں نے ٹھیک کیا ہے، تمہارے ساتھ یہی ہونا چاہیے”۔ ملک عادل خان بازئی نے مزید دعویٰ کیا کہ انہیں یہ بھی کہا گیا کہ تمہیں دیکھ لیں گے

انہوں نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے