کوئٹہ: جناح ٹاؤن پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
کوئٹہ: جناح ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان سفیر باجوہ جاں بحق ہو گیا
کوئٹہ: پولیس کے مطابق سفیر نے سریاب کے علاقے سے ایک کابلی گاڑی چھینی تھی
کوئٹہ: گاڑی نہ روکنے پر جناح ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے فائرنگ کی
کوئٹہ: واقعے کے بعد والدین نے پولیس پر بلاجواز فائرنگ کا الزام عائد کیا
کوئٹہ: جاں بحق سفیر باجوہ کی لاش سول ہسپتال سے والدین کے حوالے کر دی گئی
کوئٹہ: والدین نے ہسپتال انتظامیہ کو پوسٹ مارٹم نہ کرنے کی ہدایت دی
کوئٹہ: تاحال جناح ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سول ہسپتال نہیں پہنچ سکے

