بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کی امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت، جنگ...

پاکستان کی امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اس مشکل وقت میں یوے ای کی حکومت اور اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای پر 3 میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے اماراتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایران سے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز امارات پر داغے گئے، یو اے ای جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے ایران سے امارات پر حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے پر امریکا کو جوابدہ ٹھہرایا جائے کیونکہ واقعہ امریکی فوجی مہم جوئی کے باعث پیش آیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے