پیر, مئی 4, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکی وزیر خزانہ کی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

امریکی وزیر خزانہ کی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کردی۔

امریکی چینل کو دیےگئے انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جنگ کے بعد توانائی کی قیمتیں بہت کم ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مستقبل میں مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی توانائی برآمدات اب بلند سطح پر ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امریکی توانائی برآمدات کو صرف انفرا اسٹرکچر کی کمی روک رہی ہے، امریکا توانائی کی منڈیوں میں بڑا فاتح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے مزید جہاز گزرتے دیکھے تو حیرانی نہیں ہوگی، ایران کو جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی کوششوں سے زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا۔

اسکاٹ بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے صدر کے ساتھ آئندہ ملاقات میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے