جمعرات, اپریل 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمجھ پر 17 جان لیوا حملے ہوئے، 1700 مزید حملوں کے لیے...

مجھ پر 17 جان لیوا حملے ہوئے، 1700 مزید حملوں کے لیے تیار ہوں، سرفراز بگٹی

مجھ پر 17 جان لیوا حملے ہوئے، 1700 مزید حملوں کے لیے تیار ہوں، سرفراز بگٹی:

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کوئٹہ میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک معیاری تعلیمی ادارے میں مستقبل کے معماروں سے مخاطب ہوں۔ نوجوانوں کو تصور اور حقائق میں فرق جاننے کے لیے عملی تحقیق کرنا ہوگی۔ پاکستان سمیت معاشرے کو پروپیگنڈا بیانیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ریاستِ پاکستان کے خلاف منظم منفی پروپیگنڈے میں وہ عناصر ملوث ہیں جنہوں نے آغاز سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ حقائق کی نسبت تصور تیزی سے سفر کرتا ہے، بلوچستان سے متعلق حقائق اور تصورات میں واضح فرق موجود ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں بلوچستان کی ایک خوبصورت کہانی موجود ہے، چند عناصر نے بلوچستان کے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا۔ بلوچستان سے متعلق حقائق اور ریاستی بیانیے پر مکالمے کے لیے تیار ہوں۔ مجھ پر 17 مہلک حملے ہوچکے، ریاست کے لیے مزید 1700 حملوں کے لیے تیار ہوں۔ نوجوان بلا جھجھک سوال کریں، ہر سوال کا جواب دلیل اور حقائق سے دوں گا۔ میرٹ اور مسلسل ڈائیلاگ سے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج ختم کی جاسکتی ہے۔ ہر بچے اور ہر بیٹی کے سوال کا جواب دیے بغیر نہیں جاؤں گا۔”

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا نسٹ یونیورسٹی کے طالب علموں سے چار گھنٹوں سے زائد وقت تک مکالمہ رہا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوال و جواب کے سیشن میں کھل کر سوال کرنے کے لیے کیمرے بند کروا دیے، اور طالب علموں سے سوال و جواب کے دوران اپنے ذاتی اسٹاف کو دیگر سرگرمیوں کی یاد دہانی سے منع کردیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے