امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک عہدے سے برطرف کردیا گیا تاہم فوری استعفی طلب کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
صدر ٹرمپ نومبر 2024 میں نے جان سی فیلن کو وزیر نیوی نامزد کیا تھا، اُس وقت جان سی فیلن پر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں بحریہ، فوج یا قومی سلامتی پالیسی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق تجربہ نہیں۔
فیلن فروری 2025 میں سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور مارچ 2025 میں ان کی 30 کے مقابلے 62 ووٹوں سے اس عہدے پر توثیق کردی گئی تھی، اب انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ وزیر بحریہ کی جگہ قائم مقام کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یاد رہےکہ امریکی نیوی سیکرٹری نیوی کے انتظامی، مالی اور پالیسی معاملات دیکھتا ہے۔
اس سے پہلے ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔

