حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ کرلیا،3 سال کے لیے یورو اور سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز لینے کا پلان ہے۔
وزارت خزانہ کی دستاویزات کےمطابق گرین بانڈ،سکوک اوردیگربانڈزجاری کرنےکی تیاری کی جارہی ہے، غیرملکی بینکوں اورمالیاتی اداروں سےبولیاں طلب کرلیں،بین الاقوامی بینکوں کو انڈر رائٹرز اورلیڈمنیجرز بنانےکا منصوبہ ہے،حکومت کم شرح سودپرقرض لینےکی کوشش کرےگی،مارکیٹ حالات دیکھ کر قرض لینےکا وقت طےکیا جائے گا۔
حکام وزارت خزانہ کےمطابق بیرونی مالی ضروریات پوری کرنےکےلیےفنڈزدرکارہیں،3 الگ کنسورشیمز کے ذریعےفنڈزحاصل کیےجائیں گے،بین الاقوامی سرمایہ کاروں کومتوجہ کرنے کےلیےروڈ شوزہوں گے،پاکستانی روپےمیں ڈالرسیٹلڈ بانڈزجاری کرنےکی بھی تجویزہے،حکومت کاکم لاگت اورکم شرح سودپرقرض لینےکا پلان ہے،گزشتہ دنوں 7 فیصد شرح سود پر 75 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری کیے گئے۔

