پیر, اپریل 20, 2026
ہوماہم خبریںجلد ایل این جی نہ ملی تو بجلی مہنگی اور لوڈ شیڈنگ...

جلد ایل این جی نہ ملی تو بجلی مہنگی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو جائےگا، پاورڈویژن نے خبردار کردیا

پاور ڈویژن نے  پیٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ کر خبردارکیا ہےکہ بجلی کی طلب  تیزی  سے بڑھنے لگی ہے،  جلد ایل این جی کے 4 کارگوز درکار ہیں ورنہ ڈیزل کے استعمال سے بجلی مہنگی اورلوڈ شیڈنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو خط میں لکھا ہےکہ گرمی میں تیزی نے بجلی کی طلب بڑھادی ہے، پاور پلانٹس کے لیے ایل این جی بہت ضروری ہوگئی ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو ایل این جی کے جلد 4 کارگوز کا انتظام کرنےکا کہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ  قطر سے لمبی مدت کے معاہدوں والی ایل این جی سے یہ انتطامات کیے جائیں۔

خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہےکہ ایل این جی نہ ملی تو  لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھ جائےگا اور ایل این جی عدم سپلائی پرمہنگا ڈیزل استعمال کرنا پڑےگا، مہنگا ڈیزل بجلی کی پیداواری لاگت بڑھادےگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے