Saturday, April 18, 2026
Homeاہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: دو بھائیوں کے قتل کیس میں پیش رفت، ایس ایس پی...

کوئٹہ: دو بھائیوں کے قتل کیس میں پیش رفت، ایس ایس پی آپریشنز کا اہم بیان

کوئٹہ میں دو بھائیوں کے قتل کے افسوسناک واقعے پر ایس ایس پی آپریشنز آصف خان نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حقائق جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم نقیب اللہ انسپکٹر کی جانب سے سرکاری پستول کے استعمال کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آصف خان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی، جبکہ سہولت کاری کے الزامات کی بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ گمراہ کن خبروں سے اجتناب کریں اور صرف مستند معلومات پر انحصار کریں۔

پولیس کے مطابق انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے