جمعرات, اپریل 16, 2026
ہوماہم خبریںجنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی...

جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران سے  جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے  اور شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، آنے والے دو دنوں میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا، امریکا کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ ایران کے حملوں سے خلیجی ملکوں کو شدید دھچکا پہنچا، انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ ایران اُن پر حملہ کردے گا، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شدید حیران ہوئے جب ایران نے ان پر حملہ کیا، ان ملکوں کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر نے  دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے  جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے کیونکہ شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے