جمعرات, اپریل 16, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو مشقیں جناح 13 کامیابی سے مکمل

پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو مشقیں جناح 13 کامیابی سے مکمل

پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو مشقیں جناح 13 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشق میں انسداد دہشتگردی آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کمانڈو اور اسپیشل فورسز کی مشق جناح تیرہ ترکیہ میں کامیابی سے مکمل کر لی گئی، جس میں پاک فوج اور ترک افواج کے دستوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مرکزی محور انسداد دہشتگردی آپریشنز تھا جبکہ تربیتی سرگرمیاں انقرہ اور اسپارٹا میں منعقد ہوئیں۔ مشق کے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے اور دونوں ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی سے متعلق طریقہ کار اور تکنیک کو مزید بہتر بنانا تھا، جس میں شہری علاقوں میں جنگی حکمت عملی اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے کی خصوصی تربیت پر زور دیا گیا۔ یہ مشترکہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بھی بنی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے