منگل, اپریل 14, 2026
ہوماہم خبریںکوئٹہ : سریاب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ ، تین افراد جاں...

کوئٹہ : سریاب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ ، تین افراد جاں بحق د زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر قبائلی تنازع کے باعث پیش آیا۔

فائرنگ کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے