بلوچستان: نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے لائی گئی گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشین میں بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کر دیا،جس کے نتیجے میں مشین مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی۔
واقعے کے باعث کسان کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ گندم کی کٹائی کا عمل بھی متاثر ہوا۔ متاثرہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

