بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: مہنگا ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپس کے خلاف...

کوئٹہ: مہنگا ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کوئٹہ: مہنگا ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کے زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر میں مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر قانونی اور زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے