اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہناہے کہ اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے لیے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔
ادھراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے اسٹیل اور پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا ہے، ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کر دی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کا کہناہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملوں میں زخمی افراد کی تعداد 6 ہزار 771 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران جنگ کے لیے لانگ رینج اسٹیلتھ میزائل تعینات کر دیئے ہیں۔

