بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںطیارے گرنے سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں...

طیارے گرنے سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ طیارے گرنے سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتا کہ لاپتہ عملے کے رکن کو نقصان پہنچایا گیا تو امریکا کیا اقدام کرے گا؟

واضح رہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے لیے گزشتہ روز ایک اور انتہائی خوف ناک دن رہا، 3 طیارے مار گرائے گئے، 2 ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی۔

پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرانے کا دعویٰ کیا، تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں۔

ایران نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا، پائلٹ بچ نکلنےمیں کامیاب ہوا۔

امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے ریسکیو کرنے کے لیے آئے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی حملے کیے گئے، یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لے جارہے تھے، فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا تاہم یہ لینڈ کرگئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے