ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوماہم خبریں’ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں‘، مشاہد حسین کا...

’ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں‘، مشاہد حسین کا سابق اسرائیلی مشیر سے مکالمہ

پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسرائیل کے سابق مشیر  یاکوف امیڈرورکو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں۔

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جنگ سے متعلق عرب ٹی وی کے پروگرام میں معروف پاکستانی صحافی اور سیاستدان مشاہد حسین سید اور اسرئیل کے قومی سلامتی کے سابق مشیر یاکوف امیڈرور (Yakov Amidror) کے درمیان بحث  ہوئی۔

 مشاہد حسین نے کہا کہ  امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں، جنگ میں ایران کو برتری حاصل ہے، یہ نیتن یاہوکی جنگ ہے جس میں وہ ٹرمپ کو گھسیٹ لایا ہے، وہ فولادی ضمانتیں چاہتا ہے،حقائق وہ ہیں جو ٹرمپ اور نیتن یا ہونے سوچے بھی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یا نیتن یاہو نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایران چوتھے ہفتے میں بھی پوری قوت سے ڈٹا رہے گا اور آبنائے ہرمز اتنی کامیابی سے بند رکھے گا۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، اب صدر ٹرمپ امن کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

پروگرام میں شریک اسرئیل کے قومی سلامتی کے سابق مشیر نے کہا کہ اسرائیل میں حالات معمول کے مطابق ہیں، توقع سے کم انٹرسپٹر استعمال کیے گئے۔

جس پر مشاہد حسین نے سوال کیا کہ آئرن ڈوم کا کیا ہوا؟ اسے ناقابلِ شکست کہا جاتا تھا، سابق اسرائیلی مشیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئرن ڈوم بہت اچھا کام کر رہا ہے ، اس نے 90 فیصد حملے کامیابی سے روکے، پھر خود ہی تسلیم کیا کہ زیادہ تر حملے آئرن ڈوم نے نہیں بلکہ ایرو-3 نے روکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے