ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری روکا...

ایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری روکا جائے: جی 7 ممالک کا مطالبہ

جی سیون ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جنگ میں شہریوں اور  بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری روکا جائے۔

جی سیون ملکوں کے وزرائے خارجہ کے پیرس میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، برازیل، جنوبی کوریا، بھارت اور یوکرین بھی شریک ہوئے۔

 جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں علاقائی شراکت داروں، شہری آبادیوں اور اہم انفرا اسٹرکچر پر تنازع کے اثرات کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

جی سیون ممالک نے کہا کہ ایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری روکا جائے۔

اس کے علاوہ  اجلاس میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی محفوظ اور ٹول فری آزادی کو بحال کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے