منگل, مارچ 17, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج کا ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے...

اسرائیلی فوج کا ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ایران کی تردید

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔

رائٹرز کےمطابق اسرائیلی فوج نےایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ایرانی میڈیا نےعلی لاریجانی کو شہید کرنے کے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کردی ہے،کچھ دیر بعد علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔

اس کےعلاوہ اسرائیلی فوج نے ایرانی بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کوشہید کرنےکا بھی دعویٰ کیا،اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ غلام رضا سلیمانی کو گزشتہ رات حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ایران کےدارالحکومت تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،دھماکے شہر کے مرکزی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ایرانی حکام کاکہنا ہےکہ جزیرہ خارگ میں زندگی معمول کےمطابق ہے،ایرانی تیل کی برآمد بلا رکاوٹ جاری ہے، ملازمین کام کررہے ہیں،خارگ میں ہرمز سے بھی بڑی شرمندگی دمشن کا منتظر ہے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے