جمعرات, مارچ 12, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںنیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن...

نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر برس پڑے۔ 

رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں، اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی اب کہہ رہے کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت ہے، ہماری توجہ صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر مرکوز ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے